انا للہ و انا اللیہ راجعون ،اہم شخصیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

نوشکی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اور یوسی چیئرمین میر عبدالرحمان لانگو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ رات کلی نوکجو میں میر عبدالرحمان لانگو کے گھر میں فائرنگ کی، جس کے بعد 5 سے 6 مسلح افراد گاڑی میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میر عبدالرحمان لانگو نوشکی کی ایک متحرک سیاسی شخصیت تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔