سابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد عدالت سے اہم خبر آ گئی

انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے حماد اظہر کے 60 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ابتدا میں 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، تاہم 20 روزہ ریمانڈ کی آخری تاریخ اتوار کو آنے کے باعث اس کی مدت بڑھا کر 21 روز کردی گئی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے کی۔