ٹہری میرواہ میں کرم آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔






