ملک کے نئے ترجمان برائے امور خارجہ کون ؟ نام سامنے آ گیا ، طاہر اندرابی کو بھی نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

سینئر سفارت کار سجاد حیدر خان ملک کے نئے ترجمان برائے امور خارجہ مقرر ہوگئے ہیں، وہ ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید طاہر حسین اندرابی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سید طاہر حسین اندرابی بطور ترجمان دفتر خارجہ آج اپنی آخری میڈیا بریفنگ دیں گے، جبکہ نئے ترجمان سجاد حیدر خان آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سید طاہر حسین اندرابی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ آئندہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔