متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک 2027 کا آغاز 8 فروری بروز پیر سے متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ ہلال کا چاند نظر آنے کے بعد متعلقہ مذہبی حکام کریں گے۔
توقع ہے کہ 7 فروری 2027 کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔ اگر چاند نظر آگیا تو اسی شام نمازِ تراویح ادا کی جائے گی اور 8 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 مارچ 2027 بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
اسلامی قمری کیلنڈر تقریباً 354 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو گریگورین سال سے تقریباً 11 دن کم ہے۔ اسی وجہ سے رمضان ہر سال تقریباً 10 سے 11 دن پہلے آتا ہے اور مختلف موسموں میں گردش کرتا رہتا ہے۔
رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں اور انتہائی مقدس مہینہ ہے، جس میں مسلمان فجر سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے، عبادات، صدقہ و خیرات اور نیکیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔






