سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روز میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک ہی روز کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 151 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 397 روپے کم ہو کر 7 ہزار 112 روپے تک آ گئی ہے۔