الیکشن کمیشن کی جانب سے مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کے اعلامیے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ واپس لے لیا اور اس حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا اور آئینی طور پر عہدہ سنبھالا ہی نہیں تھا، اس لیے ان کی نااہلی کے نتیجے میں قانون کے تحت سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی درخواست بھی منظور کر لی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر محمد یاسین رضا نے دلائل پیش کیے۔