کراچی میں سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف دھوکا دہی، بلیک میلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست میں غلام رسول انڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا ایک خاتون سے رابطہ ہوا اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی۔
ان کے مطابق جب بھی انہوں نے خاتون سے چہرہ دکھانے کی درخواست کی تو وہ اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی تصاویر بھیج دیتی تھی۔ اس وجہ سے وہ خاتون کی اصل شکل سے بے خبر رہے۔
غلام رسول انڑ کا کہنا ہے کہ رواں سال 23 فروری کو ویڈیو کال کے ذریعے خاتون سے ان کا نکاح ہوا۔ نکاح کے دن بھی خاتون نے نقاب پہنا ہوا تھا۔






