کون سے راستے کھلے اور کونسے بند ہونگے ؟ متبادل راستوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد میں 13 اگست 2026 کو یادگارِ فتح ایچ ایٹ میں منعقد ہونے والی جشن آزادی کی تقریب کے پیش نظر 12 اگست رات 12 بجے سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔

اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا ہے۔

*بند سڑکیں اور اہم ڈائیورشن پوائنٹس:*
1. کورال چوک سے خیابان چوک تک ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو دونوں اطراف بند ہوں گے۔
2. فیض آباد لوپ، فیض آباد سے فیصل ایونیو، فیض آباد اوجڑی لوپ، راول ڈیم سے فیض آباد کے تمام لنک روڈ بند رہیں گے۔
3. گارڈن فلائی اوور آئی ایٹ سائیڈ، فیض احمد فیض روڈ، میر چاکر روڈ، جوڈیشل اکیڈمی، میر ظفر اللہ روڈ اور یادگارِ فتح ایچ ایٹ جانے والے تمام راستے بند ہوں گے۔
4. گارڈن شکر پڑیاں سے آئی ایٹ اور فیصل ایونیو جانے والا راستہ مکمل بند ہوگا۔
5. چاند تارہ ٹی کراس سے شکر پڑیاں، گارڈن ایونیو اور پشاور روڈ سے کوڑیانوالہ چوک تک سری نگر ہائی وے دونوں اطراف بند رہے گی۔

*چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل راستے:*
– روات، جی ٹی روڈ اور ایکسپریس وے سے آنے والے شہری کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک، مری روڈ، سہروردی روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
– راولپنڈی سے اسلام آباد آنے کے لیے نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو یا مری روڈ، راول ڈیم چوک کا راستہ اختیار کیا جائے۔
– ایکسپریس وے سے کورال جانے والے شہری راول روڈ اور پرانا ایئرپورٹ روڈ استعمال کریں۔
– مری، بہارہ کہو جانے کے لیے فیض آباد، مری روڈ، راول ڈیم چوک اور کشمیر چوک کا راستہ کھلا رہے گا۔
– آئی ایٹ اور ایچ ایٹ کے رہائشی آئی ایٹ مرکز سے نائنتھ ایونیو اور جناح ایونیو استعمال کریں۔ راولپنڈی کے لیے نائنتھ ایونیو سے آئی جے پی روڈ اور ڈبل روڈ اختیار کریں۔
– اسلام آباد چوک سے آنے والے سری نگر ہائی وے استعمال کرنے والے پشاور موڑ فلائی اوور سے نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ جائیں۔
– ایئرپورٹ جانے کے لیے مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، پشاور موڑ فلائی اوور، سری نگر ہائی وے اور ایران ایونیو کا استعمال کریں۔

*ایمرجنسی راستے برائے ہسپتال:*
– الشفاء ہسپتال: نائنتھ ایونیو، کرنل شیر خان روڈ
– پمز ہسپتال: جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو، ابن سینا روڈ، مارگلہ روڈ
– پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال: جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ، شہید ملت روڈ، فضل حق روڈ

شہریوں سے درخواست ہے کہ مقررہ تاریخوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید ٹریفک اپڈیٹس کے لیے ایف ایم 92.4 یا ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔