افسوسناک خبر ، مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، درجنوں اموات

زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی جھیل میں الٹنے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر عملے اور بچوں سمیت 153 افراد سوار تھے، جبکہ کشتی میں زیادہ سے زیادہ 90 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔ پولیس کے مطابق فیری تیز لہر کی زد میں آکر الٹ گئی۔ کشتی کی گنجائش سے متعلق بھی مختلف اعداد سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فیری میں 90 مسافروں اور 5 عملے کے ارکان کی گنجائش تھی، جبکہ جھیل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کشتی پر 12 بچوں سمیت 120 افراد سوار تھے۔

زمبابوے کے سول پروٹیکشن یونٹ کے مطابق رجسٹرڈ ٹکٹوں کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیری پر 114 بالغ مسافر سوار تھے، جبکہ ٹکٹ کی عمر سے کم بچوں کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

پولیس کے تازہ ترین بیان کے مطابق جھیل سے اب تک 44 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیوں میں 77 افراد کو بچایا گیا ہے۔ مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں فوج کی کشتیوں کا دستہ، پولیس کا غوطہ خور یونٹ اور نجی ہیلی کاپٹر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کشتی خراب موسم کے دوران سفر کر رہی تھی اور ممکنہ طور پر ایک بڑی لہر