اسلام آباد (آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے اہم ٹریلز کو ایک روز کے لیے عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست 2026 بروز جمعرات ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4 اور ٹریل 5 بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیدپور ولیج کے عقب میں واقع ٹریل بھی 13 اگست کو شہریوں کے لیے بند رہے گا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متعلقہ اداروں اور پولیس کو ٹریلز کی بندش پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کی نقول آئی جی پولیس، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں، جبکہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے کو بھی ٹریلز کی بندش سے آگاہ کردیا گیا ہے۔






