اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی اور پی ٹی آئی ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کرکے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد کارفرما ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی امن و امان کی صورتحال خراب کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہر محاذ پر کامیابی حاصل ہوگی جبکہ دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 60 ہے۔






