سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کر لی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری چیمبر میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے انہیں دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہسپتال منتقلی سے متعلق اپیل کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل عظمیٰ خان کے کیس کے ساتھ منسلک کر دی، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی۔






