پاکستانی عوام کو آئندہ ماہ اگست میں مسلسل تین چھٹیوں کا موقع ملے گا، جس کے باعث لوگ تفریحی سرگرمیوں اور اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کے لیے منصوبہ بندی کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی منایا جائے گا۔ اس سال یوم آزادی جمعے کے روز ہوگا، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح شہریوں کو مسلسل تین روز کی چھٹی ملے گی۔
لوگ ان تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کا رخ کرنے، سفر کرنے اور مختلف سرگرمیوں کے پروگرام بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






