عدالت کا وزیراعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھ دیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سماعت کے دوران سینیئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں مزید کارروائی نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close