علامہ ناصر مدنی خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش

لاہور: معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گئے، جس سے مسجد میں موجود نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی خطبہ جمعہ کے دوران کلمہ طیبہ پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت ناساز ہو گئی اور وہ پیچھے کی جانب گر پڑے۔

واقعے کے فوراً بعد مسجد میں موجود نمازی ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں علامہ ناصر مدنی کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے، جبکہ ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close