آزاد کشمیر انتخابات؛ پی ٹی آئی کی جانب سے 33 امیدواروں کو ٹکٹ جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے 33 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں روایتی الیکٹیبلز کے بجائے نوجوان اور نظریاتی کارکنوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دی ہیں۔

پارلیمانی بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد 31 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی، جبکہ دو حلقوں، لچھراٹ اور میرپور سٹی، کے امیدواروں کا فیصلہ تاحال مؤخر رکھا گیا ہے۔

پارٹی کے مطابق سردار عبد القیوم نیازی ایل اے-18 عباسپور سے انتخاب لڑیں گے، جبکہ خواجہ فاروق احمد مظفرآباد سٹی، میر عتیق الرحمن کٹلہ، ذیشان حیدر چکار، عنصر پیرزادہ لیپہ، چوہدری غلام ربانی ڈڈیال، چوہدری ظفر انور چکسواری، چوہدری حمید پوٹھی کھڑی شریف، چوہدری آصف بھمبر سٹی اور طیب افتخار حسین برنالہ امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close