چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے بانی کی جانب سے کوئی پیغام وصول اور نہ جاری کیا، بانی یا بشریٰ بی بی کی بیرسٹرسیف سے ملاقات کی خواہش سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، بیرسٹرسیف سےملاقات کےحوالےسےکسی بھی رابطہ کاری سےلاعلم ہوں۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بانی یا بشریٰ بی بی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔
چیلنج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2018 کے عام انتخابات کی تحقیقات کا وزیر اعظم شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے 2018 کے انتخابات کی تحقیقات کے چیلنج پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم شہباز شریف کا یہ چیلنج کھلے دل سے قبول کرتے ہیں، الیکشن 2018 کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ تحقیقات صرف 2018 نہیں بلکہ 2024 کے انتخابات کی بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2014، 2018 اور 2024 ان تمام انتخابات کا جامع جائزہ لیا جائے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





