فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے عزم کو اجاگر کیا۔لیبیائی مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






