معروف ٹک ٹاکر امریز بلوچ کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے
سی سی ڈی کی منظم ریکی آپریشن کے بعد گینگ کی اہم مہرہ سونیا بی بی گرفتارہوئی،خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سونیا بی بی سے 1120 گرام اعلیٰ معیار کی آئس برآمدکرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا،گرفتار ملزمہ سونیا بی بی ہرمل پورہ کی رہائشی اور منور عباس ماچھی کی زوجہ ہے، ملزمہ کا شوہر بے روزگار ہے، شدید مالی مشکلات کے باعث منشیات سپلائی کے دھندے میں آئی۔
حکام کے مطابق ملزمہ حاملہ ہونے کے با عث قانونی و طبی پہلوؤں کے تحت جیل منتقل کردی گئی ہے،دورانِ تفتیش سونیا بی بی نے سنسنی خیز انکشافات کئے،نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ ٹک ٹاکر امریز بلوچ نکلا۔
ذرائع کے مطابق امریز بلوچ گینگ تعلیمی اداروں میں طلبہ، طالبات اور خواتین کو آئس جیسی مہلک منشیات سپلائی کرتا تھا۔
دوسری جانب سونیا بی بی کی نشاندہی پر بھکر روڈ پر سی سی ڈی چھاپہ کے دوران ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم وحید ہلاک ہوا،ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسی نیٹ ورک کا اہم کارندہ باسط شاہ بھی سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران انجام کو پہنچ چکا ہے۔
جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ملزمہ نےکہا ہے چک 215 سے منشیات خرید کر آگے سپلائی کرتی تھی، حکام نے اعتراف ایف آئی آر کا حصہ بنا دیا گیا،حکام کے مطابق ملزمہ پہلے سے ریکارڈ یافتہ نہیں، حاملہ ہونے پر ضابطے کے تحت جیل مینوئل کے مطابق تفتیش جاری ہے،ملزمہ گاہکوں اور ٹک ٹاکر امریز بلوچ سے رابطے کے لیے واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ کا استعمال کرتی تھی ،ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق آن لائن نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جائے گا ،پولیس کی مختلف ٹیمیں روپوش ٹک ٹاکر امریز بلوچ اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






