اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی، کون کون؟جانئے

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سانحہ 9 مئی کے دوران مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔

اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ نمبر 1570/23 کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق سزا پانے والے رہنماؤں پر 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی اور کارکنوں کو فسادات اور بغاوت پر اکسانے کے الزامات عائد تھے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 22 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے دو ملزمان اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 20 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں 37 گواہان پیش کیے گئے اور ملزمان کو سزا دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق متعدد مقدمات کے فیصلے پہلے بھی سنائے جا چکے ہیں، جبکہ یہ اس سلسلے کا ایک اہم مقدمہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close