پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور اچھی خبر

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کمی کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی سے بالخصوص سرد علاقوں، دیہی آبادی اور وہ گھرانے مستفید ہوں گے جو گھریلو استعمال، حرارتی ضروریات اور دیگر مقاصد کے لیے مٹی کے تیل پر انحصار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے 28 پیسے کی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 67 روپے 31 پیسے کم کر کے 311 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد یہ 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close