ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل، پاکستان تاریخی تقریب کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جبکہ پاکستان کو اس تقریب کی میزبانی سونپی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی حکام تقریب کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی تقریب میں شرکت کرے گا، اور وزیراعظم 18 جون کو وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر برجن اسٹاک میں 19 جون کو منعقد ہوگی۔

دوسری جانب سوئس وزیر خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستخط کی تقریب برجن اسٹاک میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close