بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج سے متعلق اہم خبر آگئی

پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات طبی معائنے اور علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل کیا گیا۔

پمز حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پانچواں انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا۔ معائنے کے دوران ان کی طبی حالت مستحکم رہی، جب کہ او سی ٹی رپورٹ میں آنکھ کی حالت میں بہتری ظاہر ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران اور بعد از علاج بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت مستحکم رہی۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضروری فالو اپ ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close