ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑجائیں گے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 933 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 43.70 ڈالر اضافے کے بعد 4,219 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 525 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطحوں کے قریب آ گئی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی مارکیٹ کی طرف بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close