بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے صدارت کی۔ گزشتہ روز اجلاس کے دو ادوار ہوئے تھے۔

پیپلز پارٹی سے منسلک ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، سیاسی مسائل کے حل کیلیے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے راستے اختیار کرنے پر اتفاق ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور ان کو آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ طاقت کے استعمال سے معاملات حل نہیں ہوں گے، پارٹی چیئرمین وزیر اعظم سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد آزاد کشمیر کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاملات سیاسی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اہم ملاقات کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close