سستا پیٹرول سکیم , ایک ساتھ 4000 روپے؟؟؟ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ جون 2026 کے دوران ہی جاری کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹر سائیکل مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران اب تک چار اقساط ہفتہ وار بنیادوں پر کامیابی کے ساتھ جاری کی جا چکی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسکیم پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس پر مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران اسکیم میں شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے حکام کو ہدایت کی کہ مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ فوائد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے۔

اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close