افسوسناک خبر ، ٹرانسفارمر جلنے سے گاؤں میں کرنٹ پھیل گیا،بڑا نقصان

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی میں ایک افسوسناک واقعے میں ٹرانسفارمر جلنے کے بعد پورے گاؤں میں کرنٹ پھیل گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے گاؤں کے 4 گھروں میں اچانک آگ بھی بھڑک اٹھی۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ٹرانسفارمر میں دھماکے اور کرنٹ پھیلنے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close