پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کے ذریعے پنکی کو کیسے پکڑا؟ بڑا انکشاف

منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے اہم کردار کانسٹیبل کی بڑی سزا معاف کردی گئی جبکہ اس کی بحالی بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کافی عرصہ پنکی کا مبینہ سہولت کار رہا جس پر بھاری رقوم وصولی کا الزام بھی ہے، خفیہ رپورٹس پر اہلکار کے خلاف افسران نے سخت کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق اہلکار اعلیٰ پولیس افسر کے پاس معافی کے لیے پیش ہوا تو اسے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا، بدلے میں تمام سزائیں معاف کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس اہلکار نے ایک ہفتے میں ٹاسک پورا کردیا اور پنکی کو گرفتاری اسی اہلکار کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس تمام بڑی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close