اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ جو آئینی ترمیم آرہی ہے میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی کا کوئی وجود رہ پائے گا، آئینی ترمیم سے رہی سہی جمہوریت یا پارلیمنٹ کاکردار بھی ختم ہو جائے گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ممکنہ آئینی ترمیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے اور نئی ترمیم کے ذریعے ملک میں جمہوریت کا جنازہ نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئینی ترمیم اور سیاسی رابطوں کے حوالے سے کہاکہ لگ یہ رہا ہے کہ جو آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے ملک میں رہیسہی جمہوریت یا پارلیمنٹ کا بچا کچا کردار بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ وفاقی حکومت اور اس میں موجود شخصیات کے پام کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ ملک و قوم کے لیے کچھ کر سکیں۔
حکومت چاہ کر بھی کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔تحریکِ انصاف کے رہنما نے پسِ پردہ ہونے والے سیاسی رابطوں کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ بطور جماعت حکومت یا اپوزیشن کے درمیان آئینی ترمیم پر اب تک کوئی باقاعدہ یا آفیشل رابطہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم، نئی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے ارکانِ اسمبلی سے فردا فردارابطے کیے جا رہے ہیں اور ان پر دبا یا لالچ کا حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران جنید اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں ہم بھگتتے رہے مزید 2 چار سال بھگت لیں گے، لیکن جو آئینی ترمیم آرہی ہے، اس کے بعد میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی کا اپنا کوئی سیاسی وجود رہ پائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو اب یہ اہم اور آخری فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے ملک سے کی گئی اپنی “کمائی بچانی ہے یا اپنی سیاسی پارٹی بچانی ہے؟۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی پی پی نے اس ترمیم کا ساتھ دیا تو وہ خود اپنے پاں پر کلہاڑی مارے گی۔پی ٹی آئی رہنما جنید اکبرکہتے ہیں وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ حکومت یا اپوزیشن نے آئینی ترمیم پر ہم سے بطور جماعت کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ارکان اسمبلی سے فردا فردا رابطہ کیا جا رہا ہے۔ جوآئینی ترمیم آرہی ہے میرانہیں خیال پیپلز پارٹی کا وجود رہ پائے گا۔ لگ رہا ہے آئینی ترمیم سے رہی سہی جمہوریت یا پارلیمان کا کردار بھی ختم ہوجائے گا۔آئینی ترمیم سیرہی سہی جمہوریت،پارلیمان کاکرداربھی ختم ہو ٓجائیگا،جنیداکبر جوآئینی ترمیم آرہی ہیمیرانہیں خیال پیپلزپارٹی کاوجودرہ پائے گا، جنیداکبر پیپلزپارٹی کوفیصلہ کرنا ہوگا کمائی بچانی ہے؟یاپارٹی؟پی ٹی آئی رہنما جنیداکبر وفاقی حکومت کیپاس کوئی اختیارنہیں،چاہ کربھی کچھ نہیں کر سکتی،جنیداکبر حکومت یااپوزیشن نیآئینی ترمیم پرہم سیبطورجماعت رابطہ نہیں کیا،جنیداکبر نئی ترمیم پرارکان اسمبلی سیفردا فردارابطہ کیاجارہاہے، پی ٹی آئی رہنما جنید
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






