مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

اگلے مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اگلے مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی اقتصادی سروے 4 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 22 مئی کی بجائے 3 جون کو ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کی بجائے یکم جون کو ہوگا۔

واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے حکومت کی آئی ایم ایف سے مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے جہاں صوبوں مزید 400 ارب روپے آمدن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں عالمی مالیاتی ادارے اور حکومت کے درمیان بجٹ سے متعلق کئی اہم نکات پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close