وزارت داخلہ پاکستان نےنادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے اور ایجنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔
وزارت داخلہ پاکستان نے جعلسازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایجنٹس اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر تمام زونل افسران کو نادرا حکام کے ساتھ فوری رابطے اور مشترکہ کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوششوں پر حساس ادارے بھی متحرک ہو گئے ہیں، جبکہ جعلی دستاویزات، کرپشن اور فراڈ سے متعلق پرانی انکوائریاں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے نادرا دفاتر کا ریکارڈ اور مشکوک درخواستیں دوبارہ جانچی جائیں، جبکہ ملوث اہلکاروں اور ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فیصلے کے مطابق ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، جبکہ قومی سلامتی اور ادارہ جاتی شفافیت کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






