پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ پر 5 چھٹیاں ملیں گی یا 6 ؟ اہم خبر آگئی

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی ، جس کے لیے رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ذی الحج 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی، جس کے بعد پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

چاند کی تصدیق کے ساتھ ہی عوام نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی پلاننگ شروع کر دی، سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) تک شیڈول ہیں، جو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کر 5 روزہ بریک بنتی ہیں۔

تاہم، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پردیسیوں کو اپنے آبائی شہروں کا سفر کرنے اور اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کی سہولت دینے کے لیے چھٹیوں کا آغاز ایک دن پہلے یعنی 26 مئی بروز منگل سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اگر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ منظوری دے دی گئی تو عید کی تعطیلات کا یہ سلسلہ 6 دنوں پر محیط ہو جائے گا۔ عوام کو اب اس حوالے سے وفاقی حکومت کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی شرعی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close