ڈی چوک احتجاج،سینکڑوں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 145 ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے دوران 170گرفتارکارکنان کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اےٹی سی کے جج طاہرعباس سپرانے جسمانی ریمانڈ پرمحفوظ فیصلہ سنایا اور 145 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی۔پی ٹی آئی کے17 کارکنان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیاتھا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 ملزمان کو 10 دسمبر تک شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تحریک انصاف کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں