سجاول میں میرپوربٹھورو کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث زائرین کی گاڑی الٹ گئی۔
حادثے میں بائیس افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔






