پاکستان ریلوے نے کرایوں بڑی کمی کر دی

لاہور (پی این آئی)عید الاضحیٰ پر پاکستان ریلوے نےکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام کےمطابق کرایوں میں کمی ریلوے کے زیرانتظام تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگی، یہ رعایت خصوصی طور پر موجودہ بکنگ کے لیے دستیاب ہوگی، جس سے مسافر کم قیمت پر ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔کمی کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پرنہیں ہوگا، رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔اس سے قبل 21 مئی کو محکمہ ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مختلف کلاسوں میں ٹرین کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔

close