اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔






