پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سےگرائی گئی‘، پی ٹی آئی رہنمانے اعتراف کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سےگرائی گئی‘، پی ٹی آئی رہنمانے اعتراف کرلیا۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا ہے کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرے گا تو یہ غیر آئینی ہو گا، میں اس کی مخالفت کروں گا۔میزبان حامد میر نے ان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کمنٹس اور رؤف حسن کی پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن کیا آئین میں جج پر تنقید کی کوئی گنجائش ہے؟

سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے مگر جج کی ذات پر تنقید نہیں کی جا سکتی ، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کو کسی وقت بھی گرایا جاسکتا ہے۔۔۔۔

close