رانا ثنا اللہ کو وفاق میں کونسا اہم ترین عہدہ دیا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ نے دوسرا بڑا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے، انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سینئر قیادت رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد ذمہ داری دی جائے گی۔ رانا ثنااللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزراءمیں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔

close