پی ٹی آئی پر 9 مئی جیسے ایک اور منصوبے کا الزام

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں، پی ٹی آئی عہدوں کے لیے انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے پر پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔

close