وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستقل طور پر اڈیالہ جیل منتقل ہونےکا مشورہ دیدیا گیا

لاہور ( پی این آئی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں، بنی گالہ اور اڈیالہ سے حکومت چلانے والوں کو مریم نواز پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے۔ حلیہ اور زبان اور حرکتیں کے پی کے کی حکومت کی ٹک ٹاکرز، بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں۔ بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی ہے انکو مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں،ان کو اصل تکلیف یہی ہورہی ہے۔

مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچو تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں۔ پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں ہے۔ ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فوراً مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں۔

close