ایف بی آر میں بڑی تبدیلیاں، اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیراعظم کے حکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر اور ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کی گئی ہے۔ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایڈمن پول بھجوا دیا گیا، شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول اور ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔

“جنگ ” کے مطابق ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طارق مصطفیٰ خان اور احمد رؤف ڈی جی لا اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی، محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو ممبر ایڈمن پول بھجوادیا گیا۔چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم کی خدمات ممبر ایڈمن پول اور چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید عقیلی کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی، جبکہ چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔

close