ججز کے خط کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائیکورٹ کے ججزسے تجاویزمانگ لی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی ہیں جبکہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ اسلام آبادسے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملے پر تجاویز مانگی تھیں۔

close