وزارت داخلہ ان ایکشن، کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزارت داخلہ ان ایکشن، کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔محسن نقوی نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشتی حادثے میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔بریفنگ میں محسن نقوی کو بتایا گیا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔محسن نقوی نے ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا پروموشن پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زیر التوا پروموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔۔۔

close