لاہور (پی این آئی)پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے سپیکر ملک احمد خان اور پیپلز پارٹی کے علی حیدرگیلانی متحرک ہو گئے ہیں اور ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے 2 جنرل سیٹوں کی پیشکش بھی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے تحریک انصاف کے اراکین کو مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچا دیا ہے ،علی حیدر گیلانی کاکہناہےکہ پی ٹی آئی امیدواروں کےکاغذات واپس لے لےتوالیکشن بلا مقابلہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے تحریک انصاف کے رانا آفتاب ، معین قریشی اوررانا شہباز سے بات ہوئی ہے اورانہوں نے آج جواب دینے کا کہا ہے ۔ بلوچستان میں بھی حکومتی الائنس کی بلا مقابلہ الیکشن کوممکن بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔وہان نون لیگ،پیپلزپارٹی،جے یو آئی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔






