وزیراعظم غیر آئینی ہے تو صدر سے پوچھیں انہوں نے حلف کیسے لیا؟

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم غیر آئینی ہے تو صدر سے پوچھیں انہوں نے حلف کیسے لیا؟۔۔۔۔۔۔۔۔سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم غیر آئینی ہے تو صدر سے پوچھیں انہوں نے حلف کیسے لیا؟ میرے پیٹ میں وہ گولی ہے جو نفرت کی بناء پر مجھے ماری گئی۔ میرا اس نوجوان سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اس کے دماغ میں یہ نفرت سوشل میڈیاکے ذریعے ڈالی گئی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت جو معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں ہمارے ہاں عدم برداشت جس سطح پر پہنچ گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

۔سیالکوٹ، جڑانوالہ جیسے کئی واقعات ہیں۔اچھرہ میں ایک بہادر پولیس آفیسر نے ہمت کی اور اس خاتون کو ریسکیو کیا۔ایک خاتون نے ایک لباس پہناہے مشرق وسطیٰ میں عام برانڈ کے طو رپر چل رہا ہے ۔ہم لوگوں نے کیوں کہ عربی میں کوئی بات لکھی ہوئی ہے اس کو سمجھا کہ قرآن مجید کی آیت ہے ۔ ہم اس خاتون کی جان لینے کے درپے ہوگئے ۔ قرآن بھی کہتا ہے کہ تم تک جب کوئی اطلاع پہنچے تو اس کی تحقیق کرلیا کرو۔علماء کو آگے آنا پڑے گااور فکری سطح پر ایک نشاۃثانیہ کی ضرورت ہے۔جب آپ نے قومی اسمبلیوں اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف لے لیاآپ نے8 فروری کے نتائج کو تسلیم کرلیا۔جب آپ نے نتائج تسلیم کرلیے تو الیکشن ختم ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close