پی ٹی آئی کے کتنے آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں اب تک مجموعی طور پر 287 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرو ا دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن مین جمع کروا دیئے ہیں ،جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 105 ارکان ، خیبرپختون خوااسمبلی کیلئے 85 اراکین اور سندھ اسمبلی کیلئے 11 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں ۔

close