محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ نارووال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات میں ہلکی بارش متوقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 21 اور کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close