میاں اسلم اقبال کا تہلکہ خیزا نکشاف

لاہور(پی این آئی)میاں اسلم اقبال کا تہلکہ خیزا نکشاف۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کہہ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ ورنہ تمہارا نوٹیفکیشن کینسل۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ووٹوں کی چوری سے یہ سلسلہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ نہیں چلنا۔انہوں نے کہا کہ مجھے راہداری ضمانت دی گئی، مجھ پر غیر قانونی کیسز بنائے گئے، جرم کرنے والوں کو سزا دے لیکن معصوم کو سزا نہ دے، بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا مجھ پر کیسز بنائے گئے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس سمیت کسی بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ہوں تو سامنے لائیں، جناح ہاؤس سمیت دیگر جگہوں پر ایک وقت میں کیسے ہو سکتا ہوں، پوری سیاسی زندگی میں ایسی بات نہیں کی کہ جس سے مجھے ضمیر ملامت کرے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عام انتخابات نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ثابت کیا، یہ جو حکمران بنے پھرتے ہیں حکمران نہیں وارداتی ہیں، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا، پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا ہے، یہ پی ڈی ایم 2 ہے عوام کو کوئی ریلیف نہیں، گھریلو خواتین نے زیور بیچ کر بجلی کے بلز ادا کیے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رات تین بندوں کی پریس کانفرنس سنی، یہ تینوں افراد ایک دوسرے کی کرپشن کی باتیں کرتے تھے، جب الیکشن ہو جاتے ہیں تو یہ آپس میں ایک ہو جاتے ہیں، انہوں نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا یہ عوام میں سے نہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جائیں عوام میں پتہ کرائیں کون سی جماعت عوام کے دل پر راج کرتی ہے،

کونسی جگہ ہے جہاں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں جیتے، خدارا عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں، لوگوں کو روٹی نہیں مل رہی اور تمہیں میٹرو کی فکر ہے۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ہمیں حکومت کرنے دی جائے، ہم کام نہیں کر پائیں گے تو عوام مسترد کردیں گے، مینڈیٹ کی چوری کرکے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی، پارلیمنٹ کی اتنی بے توقیری کی کہ اب کوئی اعتماد نہیں کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

close