پی ٹی آئی کے ایک اور روپوش رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)9 مئی واقعات کے بعد روپوش ہو جانے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد سے ایک اور اہم رہنما کو حراست میں لے لیاگیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اکبر خان تنولی کو گرفتارکرلیاگیا،اکبر خان تنولی کو ایف سکس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، ذرائع کاکہناتھا کہ اکبر خان تنولی نو مئی واقعہ کے بعد سے روپوش تھے۔اکبر خان تنولی چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل راولپنڈی ڈویژن کے عہدے پر رہ چکے ہیں،اکبر خان تنولی چیئرمین پی ٹی آئی کے سکیورٹی سٹاف کا حصہ بھی تھے،اکبر خان تنولی حلقہ پی پی ٹو حسن ابدال سے امیدوار بھی تھے۔

close